the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


امریکی دانشور اور واشنگٹن کی پالیسیوں کے دبنگ نقاد ڈاکٹر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ "جب تک تل ابیب کو امریکی حمایت ملتی رہے گی اس وقت تک قابض اسرائیلی غرب اردن میں توڑ پھوڑ جاری رکھے گا اور اسے چھوٹے چھوٹے گھروندوں میں کرتا رہے گا۔

فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق سے متعلق یو این کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوم چومسکی نے کہا کہ "اسرائیل جان بوجھ کر غرب اردن میں توڑ پھوڑ کر رہا ہے تاکہ اسے چھوٹے چھوٹے گھروندوں میں تقسیم کر کے آزاد ریاست بننے سے روکا جا سکے۔"

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو جب تک امریکی حمایت ملتی رہے اس وقت تک تل ابیب اپنی یہ پالیسیاں جاری رکھے گا۔

امریکی دانشور نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 29 نومبر 2012ء کو اپنے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکی ہے اور ابتک 130 ملک بھی اسے تسلیم کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ



سویڈن بھی فلسطین کو تسلیم کر چکا ہے اور حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ چومسکی کے بقول اقوام متحدہ کا کردار اس بات پر منحصر ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک کی کسی ایشو پر کیا پالیسی ہے۔

امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوم چومسکی نے کہا کہ واشنگٹن کو بین الاقوامی قانون کا نفاذ کرنا چاہے جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنا اسلحہ 'اسرائیل' بھیج کر اپنے ہی قومی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسی اسلحے کے زور پر اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

نوم چومسکی نے جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا فیصلہ کن کردار ادا کرے تو اب بھی مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ممکن ہے۔ 

انہوں نے فلسطینی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا، ویتنام اور دیگر ملکوں میں
 استعمار کے خلاف سرگرم اقوام کی طرح بالآخر کامیابی فلسطینی عوام ہی کو ملے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.